ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

اے سی کی چھٹی!! بغیر بجلی ماحول ٹھنڈا کرنے والا حیرت انگیز میٹیریل تیار، مکمل تفصیلات جانیں

29 اگست, 2025 15:04

بغیر بجلی ماحول ٹھنڈا کرنے والے حیرت انگیز میٹیریل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ماہرین نے ایک جدید اور حیرت انگیز مٹیریل تیار کیا ہے جو بغیر ایئر کنڈیشنر یا پنکھے کے گھروں کو ٹھنڈا رکھ سکتا ہے۔ اس ایجاد سے نہ صرف توانائی کی بچت ہوگی بلکہ یہ ماحول دوست بھی ثابت ہوگی۔

چین کی ڈیلیان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور امریکہ کی پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق کے دوران یہ مٹیریل تیار کیا ہے جس کا مقصد بڑھتی ہوئی گرمی کی لہر اور توانائی کے بحران کے دوران گھروں کو سستا اور پائیدار طریقے سے ٹھنڈا رکھنا ہے۔

یہ نیا مواد "پولی میتھائل میتھا کریلیٹ” (PMMA) پر مبنی ہے اور "Passive Radiative Cooling” کے اصول پر کام کرتا ہے، جو دن کے وقت سورج کی حرارت کو روک کر اور رات کے وقت عمارت سے حرارت کو خلا میں خارج کرکے درجہ حرارت کو کم کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس مٹیریل کے استعمال سے بغیر بجلی کے درجہ حرارت تقریباً 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ مواد عام اور سستا ہونے کے ساتھ آسانی سے موجودہ تعمیراتی ڈھانچوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایئر کنڈیشنرز کے مقابلے میں یہ بجلی کی کھپت کو صفر رکھتا ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کرکے ماحول کی بہتری میں مددگار ثابت ہوگا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور شدید گرمی کے پیش نظر توانائی کے بغیر ٹھنڈک فراہم کرنے والے ایسے متبادل کی دنیا بھر میں اشد ضرورت ہے۔ اگر یہ ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر اپنائی جائے تو توانائی کی کھپت میں نمایاں کمی آئے گی اور عام گھروں کے اخراجات میں بھی کمی واقع ہوگی۔

 یاد رہے کہ دنیا میں تقریباً دو ارب افراد ایسے شدید گرم علاقوں میں رہتے ہیں جہاں ایئر کنڈیشننگ مہنگی ہونے کی وجہ سے ہر کسی کے لیے ممکن نہیں۔ اس ایجادات کو مستقبل کی کولنگ ٹیکنالوجی قرار دیا جا رہا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔