ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

اخلاقی دیوالیہ پن سے ریاستی دشمنی تک، پی ٹی آئی کے حمایتی بے نقاب

01 ستمبر, 2025 23:48

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ایک اور بیرونِ ملک حامی کی سرگرمیاں شرمناک انکشافات کے بعد منظر عام پر آگئیں۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کا سرگرم حمایتی اور امریکی ریاست مشی گن میں مقیم اسد ملک پر جنسی ہراسانی کا سنگین الزام عائد ہوا ہے۔

اسد ملک، جو Amerilodge Group کا سی ای او ہے اور پی ٹی آئی کے لیے فنڈنگ کرتا رہا ہے، پر الزام ہے کہ اس نے کمپنی ایونٹ کے دوران ایک خاتون ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ یہ معاملہ اب امریکی عدالت میں زیرِ سماعت ہے جبکہ ایف بی آئی بھی اس کیس کی نگرانی کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ صرف اخلاقی گراوٹ کا نہیں بلکہ ایک سنگین منافقت اور تضاد کی عکاسی کرتا ہے۔ اسد ملک پاکستان مخالف پروپیگنڈا اور لابنگ میں بھی سرگرم رہا ہے اور عسکری اداروں اور شخصیات کے خلاف زہر اگلنے کے الزامات کا بھی سامنا کرتا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اسکینڈل پی ٹی آئی کے اس بیانیے کو بے نقاب کرتا ہے جو بظاہر "اصول پسندی” اور "انقلاب” کا دعویٰ کرتی ہے مگر عملی طور پر اس کے حامی نہ صرف اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں بلکہ خواتین کے لیے بھی خطرہ بن چکے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔