ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والے ہوجائیں ہوشیار! لگے گا بڑا جرمانہ

01 ستمبر, 2025 18:14

 

سعودی عرب کی وزارت بلدیات و رہائش نے سگریٹ پینے والوں کے خلاف کڑے اقدامات اٹھانے کا سلسلہ شروع کردیا۔ فوڈ سیکٹر میں صفائی اور صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت نئے قوانین نافذ کر دیے گئے.

نئے سعودی قوانین کے مطابق کھانے پینے کے مراکز میں سگریٹ نوشی پر سب سے بھاری جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار سعودی ریال (تقریباً ساڑھے تین لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کے مطابق کھانے تیار کرنے والے ورکرز کے لیے ماسک نہ پہننے یا سر کھلا رکھنے پر ایک ہزار سعودی ریال (تقریباً 75ہزار روپے) کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈلیوری کرنے والے عملے کو کمپنی کی باقاعدہ وردی نہ پہننے پر پانچ سو سعودی ریال (تقریباً 37ہزار پانچ سو روپے) ادا کرنا ہوں گے۔

مزید یہ کہ گاہکوں کو دھوکا دینے کے مقصد سے منجمد جوس کو تازہ جوس کے طور پر فروخت کرنے والے مراکز پر ایک ہزار سعودی ریال جرمانہ ہوگا جبکہ فوڈ ایریا میں کام کرنے والے کسی بھی ملازم کو ناک، چہرے کو چھونے یا تھوکنے کی صورت میں دو ہزار سعودی ریال (تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے) تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔

وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات عوامی صحت کے تحفظ، خوراک کی فراہمی میں شفافیت اور صارفین کے اعتماد کو قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ کاروباری حضرات اور ملازمین کو پابندیوں پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بھاری جرمانوں سے بچا جا سکے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔