نیتن یاہو کا غزہ میں پوری طاقت کیساتھ دوبارہ جنگ کے آغاز کا اعلان

نیتن یاہو کا غزہ میں پوری طاقت کیساتھ دوبارہ جنگ شروع کرنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں پوری طاقت کے ساتھ دوبارہ جنگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے حماس کو ایک بار پھر خبردار کر دیا ہے کہ غزہ میں ہونے والے تازہ حملے صرف شروعات ہے، جب تک حماس اسرائیل کیلئے خطرہ ہے حملے کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی عزائم کے مقابلے کیلئے مسلم حکومتوں کو ایک بڑی جنگ کی تیاری کرنا ہوگی
عالمی میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے باوجود پیر اور منگل کی درمیانی شب غزہ پٹی میں اسرائیل نے فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 400 سے زائد فلسطینی شہید اور 560 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی نے غزہ میں سحری کے وقت دیرالبلاح، خان یونس اور رفح سمیت غزہ کے مختلف حصوں پر بمباری کی۔
مزید پڑھیں:ایران نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا
دوسری جانب یمن کے حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصاراللہ نے خبر دار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت نہ روکی تو جلد ہی حملوں کو اسرائیل تک بڑھا دیں گے ۔
حوثی رہنما جمال امر نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، غزہ کا محاصرہ ختم ہوئے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ 19 جنوری کو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے یہ اسرائیل کی جانب سے سب سے بڑے حملے کیے گئے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.