حماس کا تمام اسرائیل اور امریکی سفارت خانوں کا محاصرہ کرنے کا مطالبہ

حماس کا تمام اسرائیل اور امریکی سفارت خانوں کا محاصرہ کرنے کا مطالبہ
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بڑے پیمانے پر مظاہروں اور دنیا بھر میں اسرائیلی اور امریکی سفارت خانوں کا عالمی محاصرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پریس ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں تحریک نے عرب اور اسلامی دنیا پر زور دیا کہ وہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی تازہ ترین کشیدگی کی مذمت کرتے ہوئے یکجہتی کے اقدامات میں اضافہ کریں۔
حماس نے کہا کہ تمام مسلم ممالک اسرائیل اور اس کے اہم اتحادی امریکا دونوں پر جاری فوجی حملوں کو روکنے کے لئے فوری دباؤ ڈالیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فاشسٹ قابض حکومت نے رمضان کے مقدس مہینے میں تمام انسانی اقدار، اور الہی قوانین کی خلاف ورزی کرکے غزہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت اور نسل کشی کی جنگ دوبارہ شروع کردی ہے۔
اس تحریک نے احتجاج اور مزاحمت کی متعدد شکلوں کا خاکہ پیش کیا جس میں دنیا بھر کے شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور اسرائیلی اور امریکی سفارتی مشنوں کا مربوط محاصرہ کرنے پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
حماس کے وزیر داخلہ محمود ابو وطفہ اسرائیلی بمباری میں شہید
نیتن یاہو کا غزہ میں پوری طاقت کیساتھ دوبارہ جنگ کے آغاز کا اعلان
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس محاصرے کا مقصد غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت اور جاری نسل کشی کی جنگ کو روکنے کے لیے تل ابیب اور واشنگٹن پر ہر طرح سے دباؤ بڑھانا ہے۔
حماس کا یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق صرف منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں 424 افراد شہید ہوئے جن میں 174 بچے اور 89 خواتین شامل ہیں۔
اسرائیلی فورسز نے گھروں، مساجد اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.