اسرائیل نے 238ویں بار فلسطینی گاؤں کو مسمار کردیا

اسرائیل نے 238ویں بار فلسطینی گاؤں کو مسمار کردیا
صیہونی فوج نے جنوبی نیگیو کے علاقے میں فلسطینی العراقب بدو گاؤں کو گزشتہ 15 سالوں میں 238 ویں بار مسمار کیا ہے۔
ترک خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام نے العراقب گاؤں پر چھاپہ مارا اور 238 ویں بار اس کے رہائشی ڈھانچے کو مسمار کر دیا۔
مقامی کارکن نے میڈیا کو بتایا کہ اس انتہا پسند دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت میں رمضان کے مقدس مہینے، عقائد اور انسانیت کا ذرہ برابر بھی احترام نہیں۔
تاہم مقامی کارکن التوری نے نشاندہی کی کہ انہدام کے بعد گاؤں کے مظلوم رہائشی اپنے گھروں کی دوبارہ تعمیر کریں گے۔
اراقب میں 22 فلسطینی خاندان آباد ہیں اور یہ گھر لکڑی، پلاسٹک اور نالی دار لوہے سے بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر فضائی حملے سے انکار پر اسرائیلی پائلٹ نوکری سے فارغ
گاؤں کو پہلی بار 2010 میں تباہ کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے شہری ہر انہدام کے بعد اسے دوبارہ تعمیر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں، اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ جس مقام پر یہ واقع ہے وہ ‘ریاستی زمین’ کے تحت آتا ہے۔
العراقب کے رہائشی اسرائیل کے عرب شہری ہیں جو 1951 میں اس وقت بے گھر ہوئے تھے جب قابض اسرائیل نے اس علاقے کو "ریاستی سرزمین” قرار دیا تھا۔
تل ابیب میں قائم ایک این جی او زوکروٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ العراقب گاؤں سب سے پہلے عثمانی دور میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کی زمینیں رہائشیوں نے خریدی تھیں۔
زوچروٹ کے مطابق اسرائیلی حکام ان زمینوں پر قبضہ کرنے اور اس کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ نیگیو کے علاقے میں درجنوں دیہات اور بدو برادریوں کو اسی خطرے کا سامنا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.