غزہ پر فضائی حملے سے انکار پر اسرائیلی پائلٹ نوکری سے فارغ

غزہ پر فضائی حملے سے انکار پر اسرائیلی پائلٹ نوکری سے فارغ
اسرائیلی ایئر فورس کے ایک ریزرو نیویگیٹر کو غزہ پر فضائی حملوں میں حصہ لینے سے انکار کرنے پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔
صیہونی میڈیا کے مطابق ایلون گر نامی پائلٹ نے غزہ میں نئی فوجی مہم کی مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ ریزرو ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کرے گا۔
پائلٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے ایک حد عبور کر لی، ایلون گر نے قیادت پر شہریوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود پر سیاسی مفادات کو ترجیح دینے اور انسانی زندگی کی قدر کو نظر انداز کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کا تمام اسرائیل اور امریکی سفارت خانوں کا محاصرہ کرنے کا مطالبہ
ان کے بیان کے بعد صیہونی قابض افواج نے ایلون گر کو ایئر فورس سے مستقل طور پر نکالنے کی تصدیق کردی۔
اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں جس میں خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.