اسرائیل کا غزہ کے وسط اور جنوب میں زمینی کارروائی شروع کرنے کا اعلان

اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ مزید بڑھانے کیلئے غزہ کی پٹی کے وسط اور جنوب میں زمینی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال سے جنوب تک پھیلی ہوئی مرکزی سڑک صلاح الدین محور پر نقل و حرکت پر پابندی لگادی ہے۔
قابض اسرائیلی ریاست نے گزشتہ روز فلسطینی پٹی میں مخصوص زمینی فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے 238ویں بار فلسطینی گاؤں کو مسمار کردیا
فوج کے ترجمان ادرائی نے ایکس پر لکھاکہ گزشتہ گھنٹوں کے دوران آئی ڈی ایف فورسز نے وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے میں ایک مخصوص زمینی آپریشن شروع کیا جس کا مقصد غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کے درمیان دفاعی زون کو پھیلانا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ پر فضائی حملے سے انکار پر اسرائیلی پائلٹ نوکری سے فارغ
اسرائیلی فوج نے نٹساریم محور کے مرکز میں اپنی افواج کی تعیناتی کا اعلان کیا اور کہا ہے ہم شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان سیکیورٹی زون کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: حماس کا تمام اسرائیل اور امریکی سفارت خانوں کا محاصرہ کرنے کا مطالبہ
دوسری جانب حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا ہے ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت کو روکنے کے لیے ثالثوں کے ساتھ بات چیت جاری ہےاسرائیل کو معاہدے سے منسلک کرنے اور اسے اپنے منصوبے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.