ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

‘نیتن یاہو کا وزیراعظم آفس جاسوسوں سے بھرا ہوا ہے’

20 مارچ, 2025 16:18

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے بینجمن نیتن یاہو پر بڑا الزا الزام عائد کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق نفتالی بینیٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ نیتن یاہو نے قطری حکام کے خلاف الزامات کی تحقیقات کی مخالفت کی اور وہ اس واقعے کو چھپانے کے لیے تفتیش کاروں سے لڑ رہے ہیں۔

نیتن یاہو کے سابق ترجمان ایلی فیلڈسٹین پر اسرائیلی قابض افواج سے خفیہ دستاویزات چوری اور لیک کرکے قومی سلامتی سے سمجھوتہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک بین الاقوامی کمپنی کے ذریعے قطر کے لئے کام کیا تھا جو اسرائیلی میڈیا میں قطر نواز بیانیے کو فروغ دینے میں مصروف تھی۔

بینیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم کا دفتر اسرائیل کا سب سے حساس سکیورٹی مرکز ہے، اگر یہ اقدامات جان بوجھ کر کیے گئے تو یہ سراسر غداری ہے اور اگر نادانستہ طور پر کیے تو قطر نے اسرائیل کی قیادت میں دراندازی کی۔

سابق صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے پاس فوجیوں کو جنگ میں بھیجنے کا کوئی اخلاقی اختیار نہیں ہے۔

نفتالی بینیٹ نے کہا کہ نیتن یاہو کے  فیصلوں پر کوئی کیسے بھروسہ کر سکتا ہے جس کا دفتر اسرائیل کے دشمنوں کی مالی اعانت سے چلنے والے جاسوسوں سے بھرا ہوا ہے؟

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔