ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

غزہ جنگ کا دوبارہ آغاز؛ امریکا، اسرائیل کو بچانے میدان میں آگیا

22 مارچ, 2025 15:53

امریکا نے قابض ریاست اسرائیل کو کو بچانے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کو غزہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جھوٹا پروپیگنڈا کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں دوبارہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ دار حماس ہے۔

اقوام متحدہ کے لیے قائم مقام امریکی مندوب ڈوروتھی شیا نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ حماس گزشتہ بدھ کو امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے عبوری منصوبے کو قبول نہیں کیا جس کے باعث جانی نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے غزہ میں بچ جانیوالا واحد کینسر اسپتال بھی تباہ کردیا

امریکہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کو دوبارہ شروع کرنے پر اپنی "تشویش” کا اظہار کیا اور ماسکو کی مدد کی پیشکش کی۔

مزید پڑھیں: ‘نیتن یاہو کا وزیراعظم آفس جاسوسوں سے بھرا ہوا ہے’

روسی صدر نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران غزہ کی پٹی میں جنگ کی بحالی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے 238ویں بار فلسطینی گاؤں کو مسمار کردیا

دو ماہ تک جنگ بندی رہنے کے بعد اسرائیل نے خلاف ورزی کرکے 18 مارچ فضائی حملے شروع کر دیے ہیں، بعدازاں اگلے ہی روز زمینی کارروائی کا بھی اعلان کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔