اسرائیل نے غزہ میں بچ جانیوالا واحد کینسر اسپتال بھی تباہ کردیا

قابض اسرائیلی ریاست نے 5 گھنٹوں تک غزہ پر مسلسل بمباری کرکے کینسر کا بچ جانیوالا واحد اسپتال بھی تباہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت تھمنے کا نام نہیں لے رہی، گزشتہ رات سے 5 گھنٹوں تک جاری شدید بمباری کے نتیجے میں کینسر کا بچ جانیوالا واحد اسپتال بھی تباہ کردیا۔
مسلسل بمباری کے دوران قابض صہیونی طیاروں نے گھروں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔
مزید پڑھیں: ‘نیتن یاہو کا وزیراعظم آفس جاسوسوں سے بھرا ہوا ہے’
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ منگل سے جاری اسرائیلی فورسز کی بمباری سے 200 سے زائد بچے اور ایک 110 خواتین شہید ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے 238ویں بار فلسطینی گاؤں کو مسمار کردیا
اس سے قبل اسرائیل نے جنوبی غزہ میں حماس کے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.