غزہ جنگ؛ حماس کے اہم رہنما اہلیہ سمیت شہید کردیے گئے

اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل کو ان کی اہلیہ سمیت شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ پر جاری بمباری کے نتیجے میں ہفتے کے روز مزید 34 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، جس میں حماس کے اہم رہنما اور انکی اہلیہ کی شہادت بھی شامل ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میں قابض اسرائیل نے جنوبی لبنان کے وادی بیقا میں بھی فضائی حملے کیے، جس سے شہید لبنانیوں کی تعداد 7 ہوگئی۔ ادھر لبنانی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ کا دوبارہ آغاز؛ امریکا، اسرائیل کو بچانے میدان میں آگیا
دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کیا اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے غزہ میں بچ جانیوالا واحد کینسر اسپتال بھی تباہ کردیا
ادھر حماس نے اپنے سرکردہ رہنما صلاح البردویل اور انکی اہلیہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.