اسرائیل کا جنوبی لبنان سرحد سے فوج واپس بلانے سے صاف انکار

(فوٹو: فائل)
قابض اسرائیلی ریاست نے لبنان کیساتھ زمینی سرحد کے جنوب سے اپنی فوج واپس بلانے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے چیف آف اسٹاف ایال ازمیر اور متعدد اعلیٰ فوجی حکام کے ساتھ صورتحال کا جائزہ اجلاس میں شرکت کےبعد کہا کہ فوج لبنان کے پانچ مقامات پر غیر معینہ مدت تک قابض رہے گی۔
یسرائیل کاٹز نے جمعہ کے روز ایک بیان میں اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ "متنازع سرحدی مقامات پر مذاکرات سے قطع نظر شمال کے باشندوں کی حفاظت کے لیے فوج کا جنوبی لبنان میں باقی رہنا ضروری ہے”۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے”ان 5 پوائنٹس پر اسرائیلی فورسز کو مزید تقویت دینے اور حزب اللہ کی خلاف ورزیوں کے خلاف طاقت اور عزم کے ساتھ کارروائی” کا بھی حکم دیا۔
مزید پڑھیں: "سید حسن نصر اللہ کے قتل میں امریکا براہ راست ملوث تھا”
یاد رہے کہ 27 نومبر 2024ء کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کو روکنے والے معاہدے کے مطابق اسرائیل کو 26 جنوری کی صبح تک جنوبی لبنان سے اپنا مکمل انخلا مکمل کرنا تھا تاہم اسرائیل نے معاہدے کی شرائط کو نظرانداز کرتے ہوئے فوج کو واپس بلانے سے انکار کردیا۔
مزید پڑھیں: "چاہے سب مارے جائیں! لیکن مزاحمت سے دستبردار نہیں ہونگے”
واضح رہے کہ جنوبی لبنان سرحد پر حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا تھا اور اس علاقے میں قبضے کیلئے قابض ریاست کی جانب سے ماضی میں بھی بھرپور کوشش کی جاتی رہی ہے، جس پر انہیں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.