ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

غزہ پر قبضہ کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بےنقاب

25 مارچ, 2025 16:34

اسرائیلی فوج نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو شکست دینے اور یرغمالیوں کو آزاد کروانے کے بعد غزہ کی پٹی کا کنٹرول واپس لینے کا منصوبہ بنالیا۔

برطانوی اخبار "فنانشل ٹائمز” نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج حماس سے غزہ کی پٹی کا کنٹرول واپس لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ طویل مدت تک قبضے کی راہ ہموار ہو جائے۔

اس حوالے سے منصوبوں سے با خبر کئی افراد نے بتایا ہے کہ مذکورہ تجویز جس کو ابھی اسرائیلی سیکورٹی کابینہ نے منظور نہیں کیا ہے، یہ اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ کا فارمولا ہے جبکہ اسے دائیں بازو کے شدت پسند اسرائیلی وزراء کی غیر سرکاری حمایت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی؛ اسرائیل نے ثالثوں کیلئے نئی شرط رکھ دی، مگر کیا؟

اخبار کی رپورٹ کے مطابق دو اسرائیلی ذمے داران کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کی بدولت یہ منصوبہ ممکن ہوگیا ہے، جو بائیڈن انتظامیہ کا اصرار تھا کہ اسرائیل غزہ پر دوبارہ قبضہ یا اس کی اراضی ضم نہ کرے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی؛ مصر نے نئی تجاویز پیش کردیں

اسرائیل نے 1967 میں غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لیا تھا، یہ قبضہ تقریبا چار دہائیوں یعنی 2005 تک جار رہا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔