رہبر انقلاب کے خلاف الزامات بےبنیاد اور دشمن کی سازش ہیں، ایرانی سفیر

رہبر انقلاب کے خلاف الزامات بےبنیاد اور دشمن کی سازش ہیں، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے خلاف حالیہ الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب من گھڑت اور بےبنیاد ہیں اور دشمن کی طرف سے پھیلائی گئی جھوٹی خبریں ہیں۔
سفیر نے وضاحت کی کہ حالیہ دنوں میں کچھ ذرائع نے یہ دعویٰ کیا کہ رہبر معظم انقلاب ملک چھوڑنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تاہم یہ افواہیں حقیقت پر مبنی نہیں اور دشمن کی سازش کا حصہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن بار بار جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کے ذریعے ایرانی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ اپنی میدان جنگ میں ناکامیوں کو چھپایا جا سکے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ حالیہ 12 روزہ لڑائی میں ایرانی افواج نے دلیری اور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا۔ اس دوران کئی ایرانی فوجی اور کمانڈر شہید ہوئے اور ان کی قربانیاں تاریخ کا حصہ بن گئی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ایرانی سپریم لیڈر مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے طور پر قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی غلط معلومات یا ڈیجیٹل پروپیگنڈے سے اجتناب کرنا ہر شہری اور افواج کا پیشہ ورانہ اور اخلاقی فریضہ ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












