منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

کراچی قونصل خانے میں مظاہرین پر فائرنگ امریکی فوجیوں نے کی، رپورٹ میں تصدیق

03 مارچ, 2026 10:34

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ کراچی میں امریکی قونصل خانے پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ امریکی میرینز نے کی، جس میں 10 افراد شہید ہوئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں امریکی قونصل خانے پر حملہ آور ہونے والے مظاہرین پر امریکی میرینز نے فائرنگ کی۔ رپورٹ میں دو امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اس بات کی تصدیق ہوئی کہ میرینز اہلکاروں نے براہ راست مظاہرین پر گولیاں چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں زہریلی کچی شراب پینے سے تین افراد ہلاک

حکام کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میرینز کی جانب سے چلائی گئی گولیاں کسی کو لگیں یا ان کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ معلوم نہیں کہ قونصل خانے کی حفاظت پر مامور دیگر اہلکاروں، جن میں نجی سکیورٹی گارڈز اور مقامی پولیس شامل تھی، نے بھی فائرنگ کی یا نہیں۔

واقعے کے دوران مظاہرین نے قونصل خانے کی بیرونی دیوار توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ احتجاج کے دوران دس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان سکھ دیو اسرداس ہمنانی نے تصدیق کی کہ سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ فائرنگ کرنے والے کس ادارے سے تعلق رکھتے تھے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔