منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

ایران کا سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ

03 مارچ, 2026 10:34

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے پر دو ڈرون حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے کو دو ڈرونز نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سفارتی کمپاؤنڈ میں محدود پیمانے پر آگ لگ گئی اور معمولی مالی نقصان ہوا۔

حملے کے بعد ریاض کے سفارتی علاقے سے سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی اور عمارت کے کچھ حصوں میں شعلے دکھائی دیئے، تاہم سعودی حکام نے کہا کہ آگ چھوٹے پیمانے پر تھی اور اسے جلد قابو میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر مشاورت

اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت سفارت خانے کی عمارت خالی تھی اور کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ سعودی فضائی دفاعی نظام نے مزید چار ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سفارت خانے پر حملے اور چار امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکا کا ردعمل جلد سامنے آئے گا۔

ادھر امریکی سفارت خانے نے ریاض، جدہ اور ظہران میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔