فسادات کی آڑ میں جاسوسی، تہران سے اسرائیلی نیٹ ورک کا اہم عنصر پکڑا گیا

ایران میں اسرائیلی جاسوس پکڑا گیا، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
ایرانی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں نے تہران میں حالیہ ہنگاموں کے دوران ایک ایسے مشتبہ جاسوس کو گرفتار کیا ہے جو اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سے وابستہ بتایا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم جس کا تعلق جرمنی میں مقیم ایک تنظیم سے بتایا گیا ہے، نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی جاسوسی کا آغاز کیا۔ اس نے مخصوص پوسٹس کو پسند کرنے والے افراد کی نشاندہی کر کے اپنی شناخت چھپائی۔ ایرانی فورسز نے اسے اسی وقت گرفتار کیا جب وہ ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے درمیان چھپ کر تخریبی کارروائیاں کر رہا تھا۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ اسے موساد کی طرف سے بھرتی اور تربیت دی گئی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کے مشنز کنٹرول کیے گئے۔ ابتدا میں اسے افراد کے گھروں تک جانے کا کہا گیا تھا، لیکن بعد میں اسے بازاروں میں کارروائیاں کرنے کی ہدایت دی گئی۔
اس نے بتایا کہ تمام آپریشنز مکمل طور پر رقم کی بنیاد پر انجام دیے گئے اور جاسوسی کی تربیت موبائل فون کے ذریعے فراہم کی گئی۔
مزید تفصیلات میں ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس کے موبائل فون میں ایسی خصوصیات موجود تھیں جو اسے قریبی سگنلز موصول کرنے اور آس پاس موجود فون نمبرز کی شناخت کرنے کی سہولت دیتی تھیں۔ اسے انہی نمبرز کے ذریعے مخصوص افراد سے رابطہ کرنے کا ہدف دیا گیا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












