پیر، 20-اپریل،2026
پیر 1447/11/03هـ (20-04-2026م)

متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان

20 اپریل, 2026 09:20

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 2026 کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق ذوالقعدہ 1447 ہجری کے چاند کی خوبصورت تصویر ابوظہبی میں لی گئی، جسے انٹرنیشنل آسٹرونومی سینٹر نے جاری کیا۔ یہ تصویر ہفتہ 18 اپریل 2026 کی صبح 10 بجے لی گئی، جب چاند سورج سے 11.7 ڈگری کے فاصلے پر تھا اور اس کی عمر تقریباً 16.5 گھنٹے تھی۔

یہ تصویر ختم فلکیاتی رصد گاہ سے حاصل کی گئی۔ ماہر فلکیات محمد عودہ نے اپنے ساتھیوں خلفان النعیمی، اسامہ غانم اور انس محمد کے تعاون سے یہ مشاہدہ مکمل کیا۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس مشاہدے کے بعد آئندہ اسلامی مہینوں کی اہم تاریخوں کے حوالے سے بھی اندازے سامنے آ رہے ہیں، جن میں عیدالاضحیٰ اور یوم عرفہ شامل ہیں۔

ابتدائی پیشگوئی کے مطابق عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی 2026 کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ یوم عرفہ 26 مئی بروز منگل متوقع ہے۔

یہ تاریخیں ابراہیم الجروان نے پیش کی ہیں، جو امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین اور عرب یونین برائے فلکیات و خلائی سائنسز کے رکن بھی ہیں۔

ماہرین نے واضح کیا ہے کہ اسلامی مہینوں کی حتمی تاریخوں کا اعلان ہمیشہ سرکاری رویت ہلال کے بعد کیا جاتا ہے، اس لیے عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخ متعلقہ حکام کی جانب سے بعد میں جاری کی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔