امریکہ ایران مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی کے قیام پر اتفاق، اعلامیہ جاری

پاکستان اور قطر کی ثالثی میں سوئزرلینڈ کے علاقے برجن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے مابین اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کے تحت پہلے دور کے مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے۔
قطر اور پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے کے مطابق سوئزرلینڈ کے شہر برجن اسٹاک میں لیک لوسرن سربراہی اجلاس انتہائی مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوا ہے۔
اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ اور ثالثی کرنے والے دونوں ممالک پاکستان اور قطر کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔
مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے اور آئندہ کے تکنیکی مذاکرات کے لیے ایک باقاعدہ طریقہ کار وضع کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ مذاکرات، چاروں فریقین اب تک کے نتائج سے مطمئن ہیں، امریکی سفارتکار
مفاہمت کی یادداشت کے تحت فریقین نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے جو اس تمام سفارتی عمل کی سیاسی نگرانی کرے گی۔
دونوں ٹیموں کے سربراہان اس کمیٹی کو باقاعدگی سے اپنی رپورٹ پیش کریں گے اور ایٹمی معاملات، پابندیوں اور تنازعات کے حل کے لیے بنائے گئے ورکنگ گروپس کی قیادت کریں گے۔
اس کمیٹی نے اگلے 60 دنوں کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک روڈ میپ پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کے محفوظ گزرنے اور کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لیے فریقین کے درمیان ہاٹ لائن قائم کی گئی ہے۔
لبنان میں فوجی کارروائیاں روکنے کے لیے ایک مشترکہ سیل بھی بنایا گیا ہے۔ پاکستان اور قطر نے سفارت کاری کے لیے مسلسل عزم ظاہر کرنے پر امریکہ اور ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












