پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

امریکا ایران مذاکرات میں اتار چڑھاؤ، ایرانی وفد کا میڈیا کے سامنے امریکی وفد کے ساتھ بیٹھنے سے انکار

22 جون, 2026 09:37

امریکا اور ایران نے سوئزرلینڈ میں مذاکرات کا پہلا تعمیری دن مکمل کر لیا، جس کے دوران سفارتی سطح پر کئی اتار چڑھاؤ اور ڈرامائی موڑ دیکھنے کو ملے۔

سوئزرلینڈ میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے سفارتی مذاکرات کا پہلا دن انتہائی سنسنی خیز اور ڈرامائی رہا ہے۔ مذاکرات کے آغاز پر ہی ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات کی اور واضح کیا کہ جب تک میڈیا کمرے میں موجود رہے گا، ایرانی وفد بات چیت کا حصہ نہیں بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر سے تیل اور پیٹروکیمیکل کی برآمدات کی تمام پابندیاں ختم کر دی گئیں، عباس عراقچی

اس شرط کے بعد پہلے مرحلے میں افتتاحی بیانات ریکارڈ کیے گئے اور پھر ایرانی وفد باقاعدہ مذاکرات میں شامل ہوا۔ پہلا دور کافی بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا تھا کہ اسی دوران امریکی صدر کے ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے صورتحال بدل دی، جس کے بعد مذاکرات میں کئی اتار چڑھاؤ آئے۔

اس اہم دن پر آبنائے ہرمز، لبنان، ایٹمی معاملے اور پابندیوں پر تفصیلی گفتگو ہونا طے تھی۔ ایرانی وفد کا کہنا ہے کہ ایٹمی معاملے، پابندیوں میں نرمی اور تیل کی برآمدات پر بات چیت کے بعد کچھ پیشرفت ہوئی ہے جبکہ امریکی وفد بھی ایٹمی مسئلے پر آگے بڑھنے کی امید لے کر آیا تھا۔

ثالثوں کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان شدید بداعتمادی کے باوجود انہیں ایک کمرے میں اکٹھا کرنا ایک تعمیری کامیابی ہے کیونکہ کئی قوتیں ان مذاکرات کو ناکام بنانا چاہتی تھیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔