نیویارک ٹائمز کی خبر کی تردید، ایران کی فوج، بحریہ اور فضائیہ مکمل طور پر ختم کردی، ٹرمپ

امریکی صدر نے نیویارک ٹائمز کی خبر پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 4 ماہ کی ایران جنگ کے بعد زیادہ تبدیلی نہ آنے کا دعویٰ بلکل غلط ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کا یہ دعویٰ سچائی پر مبنی نہیں ہے کہ 4 ماہ کی جنگ کے بعد کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی فوج، بحریہ اور فضائیہ اب مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں۔ ایران کے لانچنگ پیڈز، میزائل اور ڈرونز کی تیاری کی صلاحیت بھی اب تقریباً ناپید ہو چکی ہے اور ایران کی اعلیٰ ترین قیادت کا بھی خاتمہ ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی کے قیام پر اتفاق، اعلامیہ جاری
صدر ٹرمپ نے ایرانی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایران کی معیشت بری طرح ٹوٹ چکی ہے اور وہاں مہنگائی کی شرح 250 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اپنے ملک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان تمام حالات کے باوجود آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور وہاں سے تیل کی عالمی ترسیل کا عمل مسلسل جاری ہے، جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ اس وقت تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












