اسرائیل کا لبنان کو غزہ بنانے کا منصوبہ، جنوب میں ‘یلو لائن’ قائم

اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے محض چند دن بعد ہی جنوبی لبنان میں ‘یلو لائن’ قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام غزہ کی طرز پر ایک بفر زون بنانے کی کوشش ہے جس سے علاقے میں کشیدگی دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ بندی کے دس دن بعد ہی اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک نئی فوجی حد بندی کا اعلان کیا ہے، جسے ‘یلو لائن’ کا نام دیا گیا ہے۔
یہ وہی خطرناک طریقہ کار ہے، جو اسرائیل غزہ میں استعمال کرتا رہا ہے۔ اس لائن کے تحت جنوبی لبنان کے اندر سرحد سے دس کلومیٹر گہرائی تک ایک فوجی بفر زون بنا دیا گیا ہے، جہاں اسرائیلی فوج کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ لبنانی حدود سے قریب آنے والے کسی بھی شخص پر گولی چلا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کا اسرائیلی دفاعی نظام پر بڑا حملہ، ایٹمی اور دفاعی راز چوری
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسے ایک ‘سیکیورٹی اسٹریپ’ قرار دیا ہے، جو ان کے بقول ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور سخت ہوگی۔
دوسری جانب لبنان کی حکومت اور حزب اللہ نے اس اقدام کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی اور لبنانی زمین پر قبضے کی نئی شکل ہے۔
جنوبی لبنان کو ‘غزہ جیسا’ بنانے کی اس مہم کے دوران اسرائیلی فوج نے پہلے ہی کئی افراد پر حملے کیے ہیں، جنہیں ‘دہشت گرد’ قرار دیا گیا ہے۔
غزہ میں اسی یلو لائن کی وجہ سے اب تک سات سو سے زائد افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











