غزہ میں اسرائیلی جارحیت، مزید تین فلسطینی شہید

غزہ کے علاقے خان یونس اور شمالی ساحلی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں ایک نو بیاہتا نوجوان سمیت تین فلسطینی شہید ہو گئے۔ بحیرہ روم میں موجود اسرائیلی بحری بیڑوں نے بھی ساحلی علاقوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔
وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خان یونس کے قریب ہونے والے ایک حملے میں تین افراد شہید ہوئے، جن میں سے ایک نوجوان کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔ واقعے نے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ دی ہے، جہاں مسلسل بمباری سے شہری زندگی بری طرح مفلوج ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا غزہ میں حماس کے بہانے تباہ کن آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ
ایک اور کارروائی میں غزہ کی شمالی ساحلی پٹی پر اسرائیلی بحری جہازوں نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی خاتون کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی بحری بیڑوں سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بننے والی خاتون ساحلی علاقے میں موجود تھیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق پیر کے روز غزہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی اسرائیلی بمباری میں مجموعی طور پر پانچ فلسطینی شہید ہوئے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












