ٹرمپ کے ایران متعلق بیانات سے کروڑوں ڈالرز کی کمائی کا انکشاف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیانات سے چند منٹ قبل تیل کی مارکیٹ میں ہونے والی مشکوک ٹریڈنگ کا انکشاف ہوا ہے، اس اندرونی معلومات کے ذریعے چند سرمایہ کاروں نے منٹوں میں کروڑوں ڈالر کمائے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک حالیہ تحقیقاتی رپورٹ نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے حوالے سے دیئے گئے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس سے ٹھیک چند منٹ پہلے تیل کی قیمتوں پر غیر معمولی شرطیں لگائی گئیں، جس سے بعض نامعلوم سرمایہ کاروں نے راتوں رات کروڑوں ڈالر کا منافع سمیٹا۔
تحقیقات میں ایسے پانچ واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں ٹرمپ کے بیانات سے محض 14 سے 47 منٹ پہلے تیل کے مستقبل کے سودوں پر بھاری سرمایہ کاری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کو مذاکرات کرنا ہوں گے، ورنہ وہ انجام ہوگا، جو کبھی نہیں دیکھا، ٹرمپ کی پھر دھمکی
مثال کے طور پر 9 مارچ کو جب ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا اشارہ دیا تو اس سے 47 منٹ پہلے قیمتیں گرنے پر بڑی شرطیں لگائی گئی تھیں۔
بیان کے فوراً بعد تیل کی قیمت میں 25 فیصد کمی آئی اور ان سرمایہ کاروں نے بھاری منافع کمایا۔ اسی طرح 23 مارچ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے محض 14 منٹ قبل ایسی ہی سرگرمی دیکھی گئی، جس کے بعد قیمتیں ایک منٹ میں 11 فیصد گر گئیں۔
اس پورے معاملے میں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کا نام بھی سامنے آیا ہے، جو ’پولی مارکیٹ‘ نامی ایک پیش گوئی کرنے والے ادارے کے مشاورتی بورڈ میں شامل ہیں۔
اس پلیٹ فارم پر سرمایہ کاروں نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کی درست تاریخ پر شرطیں لگا کر 12 لاکھ ڈالر کمائے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ’پولی مارکیٹ‘ کے خلاف وفاقی تحقیقات کو پراسرار طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔
یہ انکشافات امریکی ایوانوں میں طاقت کے ناجائز استعمال اور مالیاتی مفادات کے حصول کے سنگین سوالات اٹھا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












