کیا موسم کو ایران کیخلاف بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے؟ خفیہ دستاویزات میں اہم انکشاف

امریکی فضائیہ کی 1996 کی ایک خفیہ دستاویز کے منظر عام پر آنے کے بعد ایران میں حالیہ غیر معمولی موسمی تبدیلیوں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں موسم کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے خطرناک منصوبوں کا ذکر موجود ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ایک پرانی لیکن انتہائی اہمیت کی حامل دستاویز نے ایک بار پھر عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے، جس کا عنوان 2025 تک موسم پر قبضہ ہے۔
یہ مطالعہ 1996 میں امریکی فضائیہ نے تیار کیا تھا، جس میں واضح طور پر نقشہ کھینچا گیا تھا کہ کس طرح مستقبل میں ماحول میں تبدیلی لا کر اسے ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگرچہ امریکہ اسے محض ایک نظریاتی مطالعہ قرار دے کر سازشی نظریات قرار دیتا ہے، لیکن اس کے اپنے منصوبہ ساز دہائیوں پہلے موسم کو ہتھیار بنانے کے طریقے تحریر کر چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران ایک مستقل معاہدے کے قریب، خلیجی ممالک بھی حصہ بنیں گے، سفارتی ذرائع
اب یہ دستاویز ایران کے تناظر میں دوبارہ زیر بحث ہے، خاص طور پر ان اطلاعات کے بعد کہ جب ایران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی ریڈار نظام کو نشانہ بنایا، تو اس کے فوراً بعد پورے خطے کے موسم میں حیران کن اور غیر معمولی تبدیلیاں دیکھی گئیں۔
اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ مستقبل کی افواج دشمن کو کمزور کرنے کے لیے بارشوں کے نظام میں مداخلت کر کے قحط پیدا کر سکتی ہیں، زراعت کو تباہ کر سکتی ہیں اور پانی کی قلت کے ذریعے کسی بھی ملک کو اندرونی طور پر عدم استحکام کا شکار بنا سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ دھند، طوفان اور بادلوں کی تہہ میں تبدیلی لا کر فضائی حملوں اور نگرانی کے نظام کو ناکارہ بنانا بھی اس منصوبے کا حصہ تھا۔
ایران اس حوالے سے انتہائی حساس علاقہ ہے کیونکہ وہ پہلے ہی کئی برسوں سے قحط اور زیر زمین پانی کی کمی کا سامنا کر رہا ہے، اور موسمیاتی دباؤ کو پابندیوں کے ساتھ ملا کر ایران پر دباؤ بڑھانے کا یہ ایک سستا ترین ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
حالیہ دنوں میں جب ایران اور عراق میں شدید بارشیں ہوئیں، درجہ حرارت میں پانچ ڈگری تک کمی آئی اور پاکستان سمیت آذربائیجان کے شہر باکو میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، تو انٹرنیٹ پر یہ بحث چھڑ گئی کہ کیا یہ محض اتفاق ہے یا پینٹاگون کے اس پرانے فارمولے کا عملی تجربہ، کیونکہ امریکی ماہرین طویل عرصے سے موسم کو صرف پیش گوئی کا ذریعہ نہیں بلکہ کنٹرول کرنے والی چیز کے طور پر دیکھتے آئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












