منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس کا ملزم عدالت میں پیش، صدر پر حملے کا الزام عائد

28 اپریل, 2026 10:01

وائٹ ہاؤس کے عشائیے کے دوران فائرنگ کرنے والے ملزم کو امریکی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ ملزم پر صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش سمیت سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک عشائیے کے دوران فائرنگ کرنے والے شخص کو باقاعدہ طور پر عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

استغاثہ نے ملزم پر صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کا انتہائی سنگین الزام عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور استعمال کرنے سمیت تین مختلف دفعات کے تحت مقدمات کا سامنا ہے۔ امریکی عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ملزم کو عارضی طور پر حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کے واقعے کی پیش گوئی، 12 دن پرانی پوسٹ وائرل

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ پر ہونے والے اس حملے کے تمام پہلوؤں کی باریک بینی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اس سازش کے پیچھے موجود دیگر کرداروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعرات کو ہوگی، جس میں مزید شہادتیں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔