ایرانی صدر کا پوپ لیو کا شکریہ؛ ٹرمپ کے بیانات کو خطرناک اور شرمناک قرار دے دیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پوپ لیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران پر امریکی حملوں کے خلاف منصفانہ اور منطقی مؤقف اپنایا۔
ایرانی صدر نے واضح کیا کہ امریکی حملے جھوٹے الزامات کے تحت کیے گئے اور یہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ کارروائیاں اس وقت ہوئیں جب جاری مذاکرات کا سلسلہ چل رہا تھا، یعنی بات چیت کے دوران حملہ کرنا سفارتی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیانات پر پزشکیان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں خطرناک اور شرمناک قرار دیا۔
ان کے مطابق ٹرمپ کے بیانات جارحانہ رویے کی عکاسی کرتے ہیں اور امریکہ و اسرائیل کی مشترکہ پالیسیاں نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا کے لیے عالمی قوانین کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
ایرانی صدر کا پوپ سے یہ رابطہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ ایران ایک مسلم ملک ہے اور کیتھولک عیسائیت کی سب سے بڑی شخصیت سے حمایت حاصل کرنا عالمی رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








