منگل، 19-مئی،2026
منگل 1447/12/02هـ (19-05-2026م)

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

18 مئی, 2026 11:47

سعودی عرب کی وزارتِ افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے ملازمین کے لیے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 9 ذوالحج 1447 ہجری سے شروع ہوں گی، جو 26 مئی 2026 کے مطابق ہے۔ ان چھٹیوں کا دورانیہ چار دن پر مشتمل ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی لیبر قانون کی شق 24 کے مطابق کیا گیا ہے، جس کے تحت سرکاری منظور شدہ تعطیلات کو نافذ کیا جاتا ہے۔ اس قانون کا مقصد ملازمین کو باقاعدہ اور منظم چھٹیوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں یکم ذوالحج 18 مئی 2026 کو متوقع ہے، جبکہ وقوفِ عرفہ 26 مئی کو ہوگا۔ عیدالاضحیٰ کی مرکزی خوشی 27 مئی 2026 کو منائی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔