سعودی عرب نے عمرہ ویزوں کے اجراء کا اعلان کر دیا

Big Saudi Arabia Announcement News
سعودی عرب نے عمرہ سیزن 1448 ہجری کے لیے نئے عمرہ ویزوں کے اجراء کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق عمرہ سیزن کی نئی تاریخیں مقرر کر دی گئی ہیں۔ اعلان کے تحت 15 ذوالحجہ کے بعد عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
وزارت نے بتایا کہ عمرہ ویزوں کا اجراء 31 مئی 2026 سے دوبارہ شروع ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی اجازت نامے “نسک ایپ” کے ذریعے جاری کیے جائیں گے، جو یکم جون 2026 سے دستیاب ہوں گے۔
حکام کے مطابق ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ یکم شوال 1448 ہجری یعنی 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح عمرہ زائرین کے داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448 ہجری رکھی گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












