طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت تیز؛ آزادی پسند تنظیم افغانستان گرین ٹرینڈ کا افغان فوجی مرکز پر بڑا حملہ

افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت ایک بار پھر سامنے آئی ہے۔
مزاحمتی تحریک "افغانستان گرین ٹرینڈ” نے صوبہ غور کے مرکز فیروزکوہ میں طالبان کے فوجی بھرتی مرکز کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔
افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق تحریک نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی قیادت میں قائم گرین ٹرینڈ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ "جابر طالبان رجیم کے خاتمے اور افغانستان کی مکمل آزادی تک مسلح کارروائیاں جاری رہیں گی۔” یہ تحریک 21 اپریل کو بھی طالبان پر حملہ کر چکی ہے — یعنی کارروائیوں میں تیزی آ رہی ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق گوریلا حملوں اور اندرونی بغاوت کا یہ سلسلہ پہلے سے معاشی بحران میں ڈوبی طالبان رجیم کے لیے ایک نئے اور سنگین چیلنج کا آغاز ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان عوام کی حمایت سے آزادی پسند تحریکیں قابض رجیم کے خلاف منظم جدوجہد کرنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔
یہ واقعہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ فوجی بھرتی مرکز کو نشانہ بنانا ایک علامتی اور حکمتِ عملی کے لحاظ سے سوچی سمجھی کارروائی ہے — جس کا مقصد طالبان کی فوجی طاقت کو براہ راست کمزور کرنا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











