جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری! سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کا آغاز کر دیا

01 جون, 2026 10:12

سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزا درخواستیں کھول دی ہیں۔

سعودی عرب نے آج 31 مئی سے نئے عمرہ سیزن کے لیے عمرہ ویزے کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ اس سال حج کے اختتام کے بعد 1448 ہجری کے سیزن کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزے کا اجرا اور بین الاقوامی زائرین کی آمد آج سے شروع ہو گئی ہے جو 23 مارچ 2027 تک جاری رہے گی۔

حجاج کرام کو اب حکومت کی نسک ایپلی کیشن کے ذریعے مکہ مکرمہ میں داخلے اور عمرہ کے اجازت نامے حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ یہ پلیٹ فارم پرمٹ، بکنگ اور حج و عمرہ خدمات کے لیے مملکت کا مرکزی ڈیجیٹل نظام ہے۔

وزارت کے مطابق 9 مارچ 2027 (مطابق 1 شوال 1448 ہجری) عمرہ ویزے جاری کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔

سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے جبکہ تمام عمرہ زائرین کو 7 اپریل 2027 تک مملکت سے روانہ ہونا ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔