بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی کا عروج، متعدد مکانات کو آگ لگا دی گئی

بھارتی ریاست منی پور میں جاری شدید بدامنی کے دوران متعدد گھروں کو آگ لگا دی گئی ہے، جس سے نہتے شہری متاثر ہو رہے ہیں۔
بھارتی ریاست منی پور میں جاری اندرونی خلفشار اور بدامنی کے باعث امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر بے قابو ہو چکی ہے۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق منی پور کے ضلع کانگپوکپی کے ایک گاؤں کھارام وائپھیئی میں شدید آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی زد میں آ کر 5 مقامی رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تھائی لینڈ نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت ختم کر دی
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوکی زو نامی تنظیمیں چرچ رہنماؤں کے قتل میں انصاف اور اپنے 14 یرغمال افراد کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلیاں نکال رہی تھیں۔
اس واقعے کے بعد کوکی تنظیموں نے غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری طرف منی پور کے ایک مقامی مزاحمتی گروہ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوجی گروپ آسام رائفلز نے اکھرول کے علاقے میں بے گناہ شہریوں پر سیدھی فائرنگ کی اور ان کے گھروں کو آگ لگا دی۔
عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ہٹ دھرمی اور بے جا طاقت کے استعمال نے منی پور کے بحران کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور وہاں علیحدگی پسند گروہوں کے سامنے بے بس بھارتی فوج اب نہتے شہریوں پر اپنی طاقت آزما رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












