امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن میں درجنوں بھارتی ٹرک ڈرائیور گرفتار

امریکہ نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف وفاقی مہم آپریشن چیک میٹ کے تحت سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، جس کی زد میں آ کر بڑی تعداد میں بھارتی شہری گرفتار ہو چکے ہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری وہاں کی حکومتوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکے ہیں، جس کے بعد اب امریکہ نے وفاقی امیگریشن نافذ کرنے کی مہم آپریشن چیک میٹ کے تحت ایک بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔
امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے مطابق اس آپریشن کے دوران وفاقی حکام نے قانون کی خلاف ورزی پر 36 ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کیا، جن میں سے 30 افراد بھارتی شہری نکلے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف کاکروچ پارٹی کا نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے متعدد بھارتیوں کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس تک موجود نہیں تھے، اور اب ان تمام افراد کے خلاف امریکی قانون کے تحت سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں امریکہ سے نکالنے یعنی ملک بدر کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
یوما سیکٹر کے قائم مقام چیف پٹرول ایجنٹ ڈسٹن کاڈل کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر موجود یہ بھارتی ڈرائیور امریکی عوام کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ سعودی عرب، کینیڈا اور دیگر ممالک بھی جعلی دستاویزات اور فراڈ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں بھارتیوں کو نکال چکے ہیں۔
بھارتی حکام کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 سے 2025 کے دوران دنیا کے 52 مختلف ممالک سے ایک لاکھ 71 ہزار 150 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے، جس نے مودی سرکار کے شائننگ انڈیا کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












