اکتوبر سے جاری جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فلسطینی شہریوں کی نسل کشی

اکتوبر سے نافذ العمل جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج غزہ میں اسنائپرز، ڈرونز اور فضائی حملوں کے ذریعے فلسطینی شہریوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہی ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج غزہ میں اسنائپرز، ڈرونز اور فضائی حملوں کے ذریعے فلسطینی شہریوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہی ہیں، جو اکتوبر سے جاری جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
گواہوں کا کہنا ہے کہ غزہ کو تقسیم کرنے والی نام نہاد یلو لائن اکثر واضح نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے اور کئی افراد کو صرف اس لکیر کے قریب جانے پر قتل کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی افواج اکثر اس یلو لائن کو واضح طور پر نشان زد کرنے میں ناکام رہی ہیں یا انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کیا ہے، جس سے فلسطینیوں کے لیے الجھن پیدا ہوتی ہے اور فوجیوں کو انہیں جان بوجھ کر قتل کرنے کا بہانہ مل جاتا ہے۔
ایک اسرائیلی فوجی نے اعتراف کیا کہ اسے جنگ بندی کہنا ایک مذاق ہے۔ ایک اور فوجی نے کہا کہ ہمیں یہ لفظ استعمال کرنا بند کر دینا چاہیے کیونکہ یہ ان لوگوں کے کام نہیں آ رہا، جو جنگ روکنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر اعظم نے فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم دے دیا
ایک فوجی نے بتایا کہ اس کے یونٹ کے ارکان نے یلو لائن کے پاس چلنے والی ایک فلسطینی گاڑی پر گولی چلانے کے بعد جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی، جس میں سوار تمام افراد مارے گئے تھے۔
اس فوجی نے مزید بتایا کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے ایسے مناظر عام ہو چکے ہیں، جس کے بعد سے اب تک 930 سے زائد فلسطینی شہید کیئے جا چکے ہیں، جن میں درجنوں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 32 بچے اور 8 خواتین شہید ہوئیں۔
اس دوران اسرائیل نے غزہ کے اس 50 فیصد حصے سے آگے اپنا قبضہ بڑھا لیا ہے، جس کی عارضی طور پر معاہدے میں اجازت دی گئی تھی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فوج پٹی کے کم از کم 60 فیصد حصے پر قابض ہے اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلے 70 فیصد سے شروعات کریں گے، جو کہ وہاں کے لوگوں کو نکالنے اور غیر قانونی بستیوں کے قیام کا اشارہ ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












