بھارتی معیشت پر شدید دباؤ، روپیہ کمزور اور سرمایہ ملک سے باہر منتقل ہونے لگا، عالمی میڈیا

بھارت میں مودی حکومت کی ہندوتوا سوچ، سیاسی ہتھکنڈوں اور غلط معاشی پالیسیوں کے باعث ملک کے عوام، اقلیتیں اور معیشت شدید بدحالی کا شکار ہو گئے ہیں، جس کا پردہ عالمی میڈیا نے چاک کر دیا ہے۔
عالمی میڈیا اور معروف برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں رہنے کے جنون نے پورے ملک کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔
مودی نے ہندوتوا سوچ اور جھوٹے دعوؤں کے سہارے بھارت کے عوام کو ذہنی غلام بنا کر اقتدار کی کرسی سنبھال رکھی ہے۔
بھارتی جریدے اور عالمی ماہرین کے مطابق اس وقت بھارتی معیشت میں روپیہ مسلسل کمزور ہو رہا ہے، نجی سرمایہ کاری تباہی کا شکار ہے اور سرمایہ ملک سے باہر منتقل ہو رہا ہے۔
جنگی حالات کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے پیسوں یعنی ترسیلات زر میں کمی آئی ہے، جس نے بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مزید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر مہاجرین سے متعلق اقدامات پر تشویش، انسانی حقوق کے سوالات اٹھنے لگے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوامی خزانے سے بے پناہ رقم صرف مودی کو ایک عظیم انسان بنا کر پیش کرنے پر ضائع کی گئی۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی کی طرح ان کے قریبی ساتھی امت شاہ بھی بھارت کو ہندو راشٹرا بنا کر مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں اور وہ اپنے سیاسی فائدے اور ہندوتوا سوچ کو مسلط کرنے کیلئے مسلمانوں کی جان کے دشمن بن چکے ہیں۔
مودی حکومت الیکشن کمیشن سمیت تمام دیگر سرکاری اداروں کو اپنے ذاتی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ مودی اور شاہ کو حکومت میں برقرار رکھنے کیلئے پریس پر شدید دباؤ ڈالا گیا اور ’’گودی میڈیا‘‘ نے اس سلسلے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب پوری طرح صرف امیروں کا نظام بن چکا ہے، جہاں چند بااثر افراد حکمرانوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، جبکہ مودی نے ہندو ووٹ بینک کو پکا کرنے کیلئے عام ہندوؤں کے دلوں میں یہ جھوٹا خوف پیدا کر دیا ہے کہ مسلمان ان پر حکومت کرنے لگیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












