اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

ڈونلڈ ٹرمپ کا اتوار کو معاہدے پر اصرار ذاتی تشہیر کا شو بنانے کی کوشش ہے، پاسداران انقلاب

14 جون, 2026 09:31

پاسداران انقلاب نے اتوار کے روز امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے پر دستخط کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اصرار پر شدید تنقید کی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتوار کے روز معاہدے پر دستخط کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔

ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار پہلے ہی یہ صاف کر چکے ہیں کہ مفاہمت کی یادداشت ابھی حتمی نہیں ہوئی اور اتوار کو دستخط ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کی جانب سے اتوار کے دن پر اصرار کو ایرانی مذاکراتی ٹیم کے لیے ایک امتحان قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اتوار کو دستخط کی تاریخ طے نہیں، ایرانی وفد کہیں نہیں جا رہا، اسماعیل بقائی

ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے اشارہ دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس دستخط کی تقریب کو 14 جون کو اپنی سالگرہ کے دن کے ساتھ ملانا چاہتے ہیں۔

بیان کے مطابق مبصرین کا خیال ہے کہ امریکی صدر کا اس تاریخ پر غیر معمولی اصرار صرف ایک علامتی اہمیت حاصل کرنے اور اس پورے واقعے کو اپنی ذاتی تشہیر کے پروگرام میں بدلنے کی کوشش ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔