غزہ میں نسل کشی جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 فلسطینی شہید

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید اور 16 زخمی ہو گئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 72 ہزار سے زائد ہوگئی۔
فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے نتیجے میں جانی نقصان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی مختلف کارروائیوں میں مزید 3 فلسطینی شہید اور 16 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی کیخلاف احتجاج پر فلسطین ایکشن گروپ کے 4 کارکنوں کو قید کی سزا
جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی کل تعداد کم از کم 72 ہزار 996 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 246 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب بھی ہزاروں متاثرین اور جاں بحق ہونے والے افراد ملبے کے نیچے یا سڑکوں پر موجود ہیں، لیکن اسرائیلی فوج کی مسلسل گولہ باری اور راستوں کی بندش کے باعث ریسکیو ٹیمیں اور امدادی کارکن ان تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










