پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

ایران کے ساتھ معاہدہ ہو گیا، امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کھولنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان

15 جون, 2026 10:20

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ تاریخی معاہدہ فائنل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو فوری کھولنے اور ایران پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی مکمل ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ مکمل طور پر حتمی شکل اختیار کر چکا ہے۔

امریکی صدر نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ ایک پیغام میں اس کامیابی کی تصدیق کی اور لکھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ اب مکمل ہو چکا ہے، جس پر میں سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ثالثی کامیاب، وزیر اعظم نے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے طے پانے کا اعلان کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انہوں نے دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹیکس یا فیس کے ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے کھولنے کی مکمل اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف قائم امریکی فوج کی بحری ناکہ بندی کو بھی فوری طور پر ختم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

صیہونی کشیدگی اور جنگی بحران کے خاتمے کی امید دلاتے ہوئے امریکی صدر نے دنیا بھر کے تجارتی اداروں کو مخاطب کر کے لکھا کہ دنیا بھر کے جہازو اپنے انجن اسٹارٹ کرو اور تیل کی سپلائی کو بحال ہونے دو۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔