پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

مغربی کنارے میں 3 سال کے دوران 268 بچوں سمیت ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، آکسفیم

15 جون, 2026 11:00

آکسفیم کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ 3 برسوں کے دوران اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے ہاتھوں ایک ہزار 244 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 268 بچے بھی شامل ہیں۔

عالمی امدادی ادارے آکسفیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ 3 سال کے دوران اسرائیلی افواج اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداو شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سال 2023 سے 2025 کے اختتام تک اسرائیلی تشدد کے نتیجے میں ایک ہزار 244 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 268 بچے شامل ہیں۔

یہ تعداد اس سے پہلے کے 17 سالوں میں ہونے والی ہلاکتوں سے بھی زیادہ ہے، کیونکہ 2006 سے 2022 کے درمیان ایک ہزار 36 فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی سے فسلطین کیلئے دو ریاستی حل راستہ نکلنا چاہیے : سعودی وزیر خارجہ

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 20 سالوں کے مجموعی اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو جاں بحق ہونے والوں میں پانچواں حصہ صرف بچوں کا ہے۔

آکسفیم نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی آپریشنز، آباد کاروں کے حملوں، گھروں کو مسمار کیے جانے اور سخت پابندیوں کی وجہ سے گزشتہ 3 سال میں تقریباً 46 ہزار فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے محروم ہو کر نقل مکانی کرنی پڑی ہے، جبکہ اس سے پہلے کے 14 سالوں میں یہ تعداد صرف 13 ہزار تھی۔

صرف جاری سال کے پہلے 3 مہینوں میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے 540 سے زیادہ حملے ریکارڈ کیے گئے، جن میں 33 فلسطینی شہید اور 2 ہزار 200 سے زائد بے گھر ہوئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔