ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کی ایران جنگ پر سخت تنقید، کانگریس کو بریفنگ دینے کا مطالبہ

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے ایران کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے معاہدے پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کانگریس کو فوری طور پر اس معاہدے کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹرمپ کی ایران جنگ کے نتائج کا موازنہ برطانیہ کے 1956 کے نہر سویز بحران سے کیا، جب برطانوی افواج نے اسرائیل اور فرانس کے ساتھ مل کر مصر پر حملہ کیا تھا اور وہ واقعہ مشرق وسطیٰ میں برطانوی طاقت کے خاتمے کا سبب بنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ خود کو دہرا رہی ہے، سویز بحران نے برطانیہ کو اس کی حد دکھائی تھی اور ٹرمپ کی ایران جنگ کا انجام بھی ویسا ہی ہے، جہاں تیزی سے کشیدگی بڑھائی گئی، فائدے معمولی ہوئے اور اب امریکہ اس کی قیمت چکا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی بندرگاہوں کا امریکی محاصرہ 19 جون تک برقرار رہے گا، امریکی فوج کا اعلان
دوسری طرف سینیٹ میں مائنارٹی لیڈر چک شومر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ سمجھوتے کا اعلان کیے ہوئے تقریباً 24 گھنٹے ہو چکے ہیں، لیکن اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، ٹرمپ فوری طور پر کانگریس اور عوام کو بریفنگ دیں اور اس جنگ کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کریں۔
خاتون رکن کانگریس ایانا پریسلے نے اس معاہدے کو ضروری لیکن تاخیر سے اٹھایا گیا قدم قرار دیا، تاہم انہوں نے نیتن یاہو کی وحشیانہ جنگ کی حمایت کرنے پر ٹرمپ پر تنقید کی اور کہا کہ یہ جنگ بندی خطے میں بامعنی امن لانے کے لیے قائم رہنی چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











