لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو سخت ترین جواب دیں گے، ایران

ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکی اعلان کے باوجود جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور حملے بند نہ کیے تو ایرانی فوج سخت جواب دے گی۔
ایران کے اہم فوجی مرکز خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز نے اسرائیل کو سخت وارننگ جاری کی ہے کہ اگر اس نے جنوبی لبنان میں اپنی جارحیت اور حملے فوری طور پر بند نہ کیے تو اسے ایرانی مسلح افواج کی طرف سے انتہائی بھیانک اور سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا ایران معاہدے کی تفصیلات منظرِ عام پر، دستخط ہوتے ہی ایران کو تیل بیچنے کی اجازت ہوگی
منگل کے روز اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے میفادون میں یکے بعد دیگرے کئی کاروں پر بمباری کی، جس میں 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیل نے پہلی بمباری کے بعد جب وہاں لوگ جمع ہوئے تو جان بوجھ کر دوسری بار بھی حملہ کیا۔
اس صورتحال پر ایران کے نائب وزیرِ خارجہ مجید تخت روانچی اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ کا خاتمہ اس امن معاہدے کا لازمی حصہ ہے، اگر اسرائیل نے خلاف ورزیاں بند نہ کیں تو معاہدے کے تحت اس کے خلاف سخت کارروائی شروع کی جائے گی۔
ایرانی اور لبنانی اسپیکرز نے بھی فون پر رابطہ کر کے عالمی برادری سے اسرائیل کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












