ایران کو دہشت گردی کی حمایت چھوڑنی ہوگی، ورنہ اسے کچھ نہیں ملے گا، امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ امریکا ایران معاہدے سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایران کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا اور دہشت گردی کی حمایت چھوڑنی ہوگی، ورنہ اسے کچھ نہیں ملے گا۔
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے حوالے سے میڈیا انٹرویوز کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فاکس نیوز کو ایک اہم انٹرویو دیا ہے۔
امریکی نائب صدر نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایران اس معاہدے سے حقیقی معاشی اور سیاسی فائدے صرف اسی صورت میں اٹھا سکتا ہے، جب وہ اپنے رویے کو بنیادی طور پر تبدیل کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : جی سیون ممالک نے امریکا ایران امن معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دے دیا
انہوں نے معاہدے کو انتہائی سادہ قرار دیتے ہوئے 3 اہم باتیں بتائیں؛ پہلی یہ کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا، دوسری یہ کہ عالمی تجارت کے لیے اہم ترین تجارتی راستہ آبنائے ہرمز ہمیشہ کھلا رہے گا، اور تیسری یہ کہ ایران کو تمام طے شدہ معاشی فائدے صرف اس وقت ملیں گے جب وہ اچھے رویے کا مظاہرہ کرے گا۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے دہشت گردی کی مالی معاونت بند کر دی اور اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو دوبارہ بنانے کی کوششیں ترک کر دیں، تو اسے حقیقی فوائد ملیں گے، ورنہ اسے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کچھ بھی کرے، اس پورے معاملے میں جیت ہر صورت امریکا کی ہی ہوگی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











