جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ

19 جون, 2026 10:11

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ کا دورہ تکنیکی وجوہات کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ آئندہ کے تکنیکی مذاکرات کے منصوبوں کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وفد پہلے دستیاب موقع پر روانگی کے لیے تیار تھا، لیکن ان مذاکرات کے انتظامات کبھی بھی سادہ یا پہلے سے طے شدہ نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں : اپنے واحد طاقتور اتحادی پر حملے مت کریں، امریکی نائب صدر کی اسرائیل کو سخت وارننگ

فی الحال امریکی نائب صدر کی روانگی منسوخ کر دی گئی ہے اور اگلے اقدامات کے بارے میں واضح معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔

دوسری جانب، پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بھی جنیوا کا مجوزہ دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔ انہوں نے سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان اس تاریخی یادداشت پر رسمی دستخط ہونا تھے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔