جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

مستقبل کے مذاکرات کا مطلب دشمن کے سامنے جھکنا نہیں، ایرانی سپریم لیڈر

19 جون, 2026 08:52

ایران کے سپریم لیڈر نے ایرانی عوام کے نام پیغام میں واضح کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مستقبل میں ہونے والے کسی بھی مذاکرات کا مطلب دشمن کے مؤقف کو تسلیم کرنا ہرگز نہیں ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی عوام کو ایران اور امریکہ کے صدور کے درمیان ہونے والی مفاہمت کی یادداشت کے حوالے سے مخاطب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے متعلقہ حکام نے نیک نیتی اور بڑی کوششیں کی ہیں، جبکہ دوسری طرف امریکی صدر نے مجبوری کی حالت میں اس معاہدے کے لیے تمام حربے استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے میزائل صرف چلانے کیلئے ہیں، مذاکرات کیلئے نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

خامنہ ای نے بتایا کہ وہ اصولی طور پر اس معاملے میں مختلف رائے رکھتے تھے، لیکن صدر مملکت کی جانب سے اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے ایرانی عوام اور مزاحمتی فرنٹ کے حقوق کے تحفظ کی مکمل ضمانت اور ذاتی طور پر ذمہ داری لینے کے واضح اعلان کے بعد انہوں نے اس عمل کو آگے بڑھانے کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر امریکی فریق نے کسی قسم کے ناجائز مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کی تو ایرانی حکام ان کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔ اب ایرانی قوم اور وہ خود ان شرائط پر عمل درآمد کے منتظر ہیں، تاہم مستقبل کے مذاکرات کا مطلب دشمن کے مؤقف کو تسلیم کرنا ہرگز نہیں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔