جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

ایران کو 300 ارب ڈالر بھیجنے میں ٹرمپ کی کوئی مدد نہیں کریں گے، امریکی سینیٹر

19 جون, 2026 09:23

امریکی سینیٹر چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی نااہلی اور انا کی وجہ سے امریکہ کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے۔

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اقلیتی لیڈر سینیٹر چک شومر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو اربوں ڈالر بھیجنا چاہتے ہیں تو انہیں یہ کام ریپبلکن پارٹی کے ووٹوں سے کرنا ہوگا، کیونکہ ڈیموکریٹس ایران کو 300 ارب ڈالر بھیجنے میں ٹرمپ کی کوئی مدد نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان اور اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کی توقع ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن اور تہران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے مخالفین نے ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایران کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور معیشت کی بحالی کے لیے 300 ارب ڈالر دینے پر راضی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، صدر ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ امریکی حکام نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو کوئی رقم فراہم نہیں کرے گا، بلکہ ایران کے پڑوسی ممالک اور دیگر دلچسپی رکھنے والے ممالک یہ فنڈز فراہم کر سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔