ترک انٹیلی جنس نے افغان سرزمین سے دہشت گردی کرنے والے داعش کے میڈیا چیف کو گرفتار کرلیا

ترک انٹیلی جنس نے سرحد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے کام کرنے والے دہشت گرد گروپ داعش خراساں کے میڈیا چیف احمد قازانجی کو گرفتار کر لیا۔
ترک جریدے اناطولیہ ایجنسی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد احمد قازانجی نے پروپیگنڈا، تخریب کاری اور دہشت گردی کے لیے سہولت کاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کی تربیت کا بھی اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یونیسیف نے افغانستان کو جنوبی ایشیا میں بچوں کے لیے بدترین ملک قرار دے دیا
افغان سرزمین پر موجود داعش کے میڈیا چیف کی اس گرفتاری نے دنیا کے سامنے طالبان کا اصل چہرہ واضح کر دیا ہے کہ طالبان کی سرپرستی میں افغانستان عالمی دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ اور لانچنگ پیڈ بن چکا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان متعدد بار اقوامِ متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر افغانستان کے بطور دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ استعمال ہونے پر انتباہ جاری کر چکا ہے۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد کے مطابق داعش، القاعدہ، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت متعدد دہشت گرد گروہ اس وقت افغانستان میں آزادانہ طور پر سرگرم ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












