جمعرات، 25-جون،2026
جمعرات 1448/01/10هـ (25-06-2026م)

نیتن یاہو کے پاس لبنان میں جنگ بندی قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، میڈیا رپورٹ

25 جون, 2026 10:27

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے پاس لبنان میں جنگ بندی اور جنوبی لبنان سے اپنی فوجیں نکالنے کا معاہدہ قبول کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

علاقائی سیاسی اور سیکورٹی ذرائع نے لبنانی میڈیا کو بتایا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی اور جنوبی لبنان سے اسرائیلی قابض افواج کے پیچھے ہٹنے کے لیے ایک جامع فریم ورک کے تحت بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نیتن یاہو کو آخر کار موجودہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت جنگ بندی کو تسلیم کرنا ہی پڑے گا اور ان کی طرف سے آنے والے سخت بیانات دراصل اندرونی سیاسی و فوجی نقصانات کو چھپانے اور اگلے مرحلے کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، گاڑی میں سوار 2 شہری شہید

ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی مزاحمت نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر یہ حالات پیدا کیے ہیں اور تمام علاقوں کی آزادی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بتایا تھا کہ سوئزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں لبنان کی خودمختاری، آبنائے ہرمز کی سیکورٹی اور ایرانی اثاثوں کی بحالی پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اس معاہدے کے تحت لبنان میں جنگ بندی پر عملدرآمد، پناہ گزینوں کی واپسی اور اسرائیلی خلاف ورزیوں کی نگرانی کے لیے مشترکہ مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے علی بحرینی نے بھی واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حزب اللہ یا لبنان پر دوبارہ حملہ کیا تو ایران اس کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور امریکہ پر اس معاہدے کو پورا کرانے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔