اتوار، 28-جون،2026
اتوار 1448/01/13هـ (28-06-2026م)

فلسطینی ریاست کبھی قائم نہیں ہوگی، لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کے منہ پر طمانچہ ہے، نیتن یاہو

28 جون, 2026 10:01

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ فریم ورک معاہدے کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے اسے ایران اور حزب اللہ کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران لبنان کے ساتھ ہونے والے فریم ورک معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مفاہمتوں کے تحت امریکہ اور لبنان نے اسرائیل کے اس حق کو تسلیم کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی زون کو برقرار رکھ سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس وقت تک سیکیورٹی زون پر کنٹرول برقرار رکھے گا، جب تک حزب اللہ اور دیگر تنظیموں کو غیر مسلح نہیں کر دیا جاتا اور لبنان سے اسرائیل کو لاحق خطرات بلکل ختم نہیں ہو جاتے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پاسداران انقلاب کے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر بڑے حملے

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ یہ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے کیونکہ ایران جنوبی لبنان سے اسرائیل کے انخلا پر مجبور کرنا چاہتا تھا، لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ لبنان، اسرائیل اور امریکہ اب مل کر ایران کو پیغام دے رہے ہیں کہ یہ تمہارا معاملہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی، نیتن یاہو نے آئندہ انتخابات میں دوبارہ اقتدار میں آنے کی صورت میں فلسطینی ریاست کے قیام کے امکان کو بلکل مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سمندر سے لے کر دریائے اردن تک دو ریاستوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور اب اسرائیل کی اکثریت بھی اس مؤقف کے ساتھ متحد ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔