ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں انتہائی تیزی سے کم ہو جائیں گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی فتح کے بعد تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اور شدید کمی واقع ہوگی۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران کے خلاف کامیابی کے بعد پٹرول پمپوں پر ایندھن کی قیمت 3 ڈالر فی گیلن تک آ جائے گی اور بعد میں یہ مزید کم ہو کر 2 ڈالر فی گیلن سے بھی نیچے چلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیاں رکنے تک ایٹمی تعاون ممکن نہیں، ایران
ان کا کہنا تھا کہ یہ کمی انتہائی تیزی سے دیکھنے میں آئے گی۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پرانے مؤقف کو دہراتے ہوئے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












